راشی کھنہ بالی ووڈ میں کامیابی کے لئے پرعزم

   

حیدرآباد۔ تلگو، تامل اور ملیالم فلموں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد اداکار راشی کھنہ نے کہا ہے کہ وہ یہ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں کہ یودھا اور ان کے دو آنے والے او ٹی ٹی شوز میں ہندی ناظرین ان کا کیسے استقبال کریں گے۔ راشی کھنہ نے اجے دیوگن کے ساتھ ردرا۔دی ایچ آف ڈارکنیس میں اداکاری کی ہے اور وہ فلم ساز جوڑی راج نڈیمورو اور کرشنا ڈی کے کے بلا عنوان شو کا حصہ بھی ہیں۔ جنوب میں تقریباً آٹھ سال کے کیریئر کے بعد دہلی میں پیدا ہونے والی اداکار اپنے ہنر میں زیادہ اعتماد کے ساتھ ہندی پٹی میں واپسی کے لیے تیار ہورہی ہے۔انہوں نے ہندی میں اپنے داخلے کے ضمن میں کہا ہے کہ میں ایک بار پھر ایک نئے آنے والے کی طرح محسوس کررہی ہوں لیکن اس بار، میں زیادہ مضبوط اور پراعتماد ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میں نے بطور اداکار اپنی صلاحیت کے مطابق بہترین کام کیا ہے۔ میں واقعی میں اندازہ نہیں لگا سکتی کہ استقبال کیسا ہو گا، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ سب اچھا ہوگا۔ میں تعمیری تنقید کے لیے بھی کھلا ذہن رکھتی ہوں کیونکہ اس سے ہی کسی کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ میں نروس ہوں لیکن پراعتماد ہوں۔ اداکار نے 2013 میں شوجیت سرکار کے مدراس کیفے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن آخر کار بنگال ٹائیگر، سپریم، جونیئر این ٹی آر اسٹاررجے لاوا کوسا اور اس کی مشہور ملیالم ڈیبیو ولن جیسی تلگو ہٹ فلموں کے ساتھ اپنی پہچان بنائی۔ راشی کھنہ نے کہا کہ تمام صنعتوں میں ان کے وسیع کام نے انہیں ایک فنکارکے طور پر اپنا مقام مستحکم کرنے میں مدد کی ہے جہاں انہیں آخر کار اپنے پروجیکٹس کا انتخاب کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ راشی نے کہا ہے کہ میں ایسی جگہ پر رہنا چاہتی ہوں جہاں مجھے بطور اداکار چیلنج کیا جائے۔ میں ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہوں جہاں مجھے بطور اداکارہ اپنے فن کے مظاہرے کا موقع ملا اور اس سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ چاہے اسکرین پر میرے مناظر کم وقت کیلئے ہی کیوں نہ ہوں۔