رافیل معاہدہ:فرانس کے جج نے بدعنوانی کے خلاف مجرمانہ جانچ کی شروعات کی

,

   

ایک فرانسیسی میڈیا ویب سائیڈ کی ا یک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ہندوستان او رفرانس کی حکومت کو 7.8بلین یورو کے 36رافیل لڑاکو طیاروں کے معاہدے میں ایک دھکہ لگانے کے بعد فرانس کے ایک جج کو تقرر عمل میں لایاگیاہے کہ مبینہ بدعنوانی اور حمایت کی عدالتی تحقیقات کرائے جاسکے۔

میڈیاپارٹ نے کہا ہے کہ یہ ایک”نہایت حساس جانچ“ برائے 2016داخلی حکومتی معاہدہ کے لئے ہے جس کی شروعات14جون کو معاشی جرائم برانچ برائے فرانس پبلک پراسکیویشن خدمات مذکورہ پی این ایف نے کئے تھے۔

اپریل میں میڈیاپارٹ نے ’لاکھوں یوروز کا چھپاہوا کمیشن“دعوی کیاتھا‘ جو ان کے حوالے کیاگیاہے جنھوں نے داسالاٹ کے لئے فروخت کو ختم کیاتھا‘ جس میں سے کچھ حصہ ہندوستانی اہلکاروں کو ”رشوت کے طور پر دے رقم ہے“۔

اے ایف پی کی خبر ہے کہ داسالٹ نے جواب دیاکہ گروپ کے حساب کتاب میں کسی قسم کی کوئی غلطی کی طرف اشارہ نہیں کیاگیاہے۔

رپورٹس کے بعد فرانس کے شیرپا این جی اوجو معاشی جرائم میں مہارت رکھتی ہے نے دیگر الزامات کے ساتھ ”اجارہ داری“ اور ”بدعنوانی“ کے لئے ایک سرکاری شکایت درج کرائی تھی‘ جس کی وجہہ سے معاہدے کی جانچ کے لئے مجسٹریٹ کا تقرر عمل میں لایاگیاہے۔

معاہدے میں 2018میں ہی شارپا نے جانچ کا استعمال کیاتھا مگر پی این ایف نے یہ کاروائی کی ہے۔

میڈیا پارٹ کے بموجب پی این ایف نے توثیق کی ہے کہ نئے شروع کی گئی جانچ میں تمام چاروں مبینہ جرائم پر توجہہ مرکوز کی جائے گی۔