رام مندر کی افتتاح سے قبل کرناٹک کے 29ہزار دیہاتوں تک آر ایس ایس کرے گی رسائی

,

   

ایسا اندازہ لگایاجارہا ہے کہ سمپرک ابھیان میں 1.5لاکھ والینٹرس حصہ لیں گے۔
بنگلورو۔ مذکورہ راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کرناٹک میں ایودھیا میں 22جنوری 2024کو رام مندر کی افتتاح سے قبل کرناٹک کے 29,000دیہاتوں تک رسائی کا منصوبہ تیار کیاہے۔

آر ایس ایس شیتریا کرایانیروہال تپی سوامی نے کہاکہ تنظیم کی جانب سے یکم جنوری تا15جنوری کے درمیان سمپرک ابھیان شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیاہے۔

ان 15دنوں کے دوران ریاست کے تمام 29500دیہاتوں تک رسائی کا ایک منصوبہ تیار کیاگیاہے۔ پوجا کے لئے استعمال ہونے والے خام چاول‘ ایودھیامیں رام مندر کی ایک تصویر اور ایودھیا سے لائے گئے ہینڈ بلس عوام کودئے جائیں گے۔

اس مہم کا اہم عنصر لوگوں کو بھگوان رام کی تاریخ او ران کی جدوجہد سے واقف کروانا ہے۔انہوں نے کہاکہ 22جنوری کے روز ہر گاؤں کی مرکزی منادر میں خصوصی پوجا”ستسنگ“ اور ”رام جاپ“ پروگرام ہوں گے۔

ایل ای ڈی اسکرین لگائے جائیں گے اور رام مندر کے افتتاح کی راست نشریات کاانتظام کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہر گھر میں ایودھیا کی سمت پانچ چراغ جلائے جائیں گے۔

ایسا اندازہ لگایاجارہا ہے کہ سمپرک ابھیان میں 1.5لاکھ والینٹرس حصہ لیں گے۔رام پرتشتاپن تقریب 11بجے دن سے 1بجے دوپہر تک چلے گی۔تپی سوامی نے کہاکہ افتتاح سے تین دن قبل رسومات شروع ہوجائے گی۔