رام ٹمپل ٹرسٹ میں کوئی بی جے پی ممبر نہ ہوگا ، سرکاری خرچ بھی نہیں

,

   

٭ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا ہیکہ بی جے پی کا کوئی ممبر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی نگرانی کرنے والے ٹرسٹ کا حصہ نہیں رہے گا۔ حکومت اس پراجکٹ پر کچھ خرچ بھی نہیں کرے گی اور ٹرسٹ کو عطیات وصول کرنا ہوگا۔ امیت شاہ نے قبل ازیں جھارکھنڈ کے انتخابی جلسہ میں کہا تھا کہ ایودھیا میں اندرون 4 ماہ فلک بوس رام مندر تعمیر کی جائے گی۔ ٹرسٹ کی تشکیل سپریم کورٹ کے ایودھیا فیصلہ کا حصہ ہے۔