رام چرتر مانس تنازعہ۔ موریا کے ریمارکس کے باوجود بیٹی اگلے سال بی جے پی کے ٹکٹ کے لئے پر اُمید

,

   

سنگا مترا موریہ نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”اب وہ معاملہ ختم ہوگیاہے۔اگر مجھے دوسری موضوع پر بولنا ہے تو پھر آپ بات کرسکتے ہیں‘ میں اس معاملے پر بات کرنا نہیں چاہوں گی۔ اس بحث سے مجھے کوئی لینا دینا نہیں ہے“


لکھنو۔ رام چرتر مانس پر تبصرہ کے ساتھ سماج وادی پارٹی لیڈرسوامی پرساد موریہ کے تنازعہ کھڑا کرنے کے باوجود ان کی بیٹی سنگا مترا موریہ کو اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی سے ٹکٹ حاصل ہونے کی پوری امید ہے۔

جنوری میں موریا کی جانب سے ہندوؤں کی مذہبی کتاب میں دلت او رعورتوں کی مبینہ توہین کاالزام لگانے کے بعد پیدا شدہ تنازعہ سے خود کودور رکھنے کی ظاہری کوشش کے ساتھ انہو ں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”مجھے اس بحث سے کوئی سروکار نہیں ہے“۔

ان کے اس تبصرہ سے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی جس کو ایک سال قبل چھوڑ کر اکھیلیش یادو کی سماج وادی پارٹی میں انہوں نے شمولیت اختیا رکرلی تھی کی جانب سے تیکھا ردعمل سامنے آیاہے۔

سنگا مترا موریہ کواترپردیش کے باؤدان سے رکن پارلیمنٹ ہیں بی جے پی میں ہی برقرار رہی ہیں۔ مگر پچھلے ماہ رام چرترمانس پر ان کے ابتدائی ردعمل میں وہ اپنے والد کا دفاع کرتی ہوئی نظر ائی تھیں حالانکہ بی جے پی قائدین نے ان کے اس تبصرہ پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔

سنگامترا موریہ نے اس وقت کہاتھا کہ ہندو مذہبی کتاب کے بغض گوشوں پر ایک بحث ہونا چاہئے۔ مگر اب وہ کہہ رہی ہیں کہ معاملہ ختم ہوگیاہے۔سنگا مترا موریہ نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”اب وہ معاملہ ختم ہوگیاہے۔

اگر مجھے دوسری موضوع پر بولنا ہے تو پھر آپ بات کرسکتے ہیں‘ میں اس معاملے پر بات کرنا نہیں چاہوں گی۔ اس بحث سے مجھے کوئی لینا دینا نہیں ہے“۔

بی جے پی سے ٹکٹ ملنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ”میں باؤدان مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں مقابلہ کروں گی۔میں یہاں پر مسلسل کام کررہی ہوں۔ بی جے پی کے ٹکٹ پر یہاں سے میں مقابلہ کروں گی“۔

سابق کی بی جے پی ریاستی حکومت میں کابینی وزیررہے موریا کہ پچھلے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی چھوڑ کر2022میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرلی تھی