راورکیلامیں ملک کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم بنے گا

   


بھونیشور۔ اڈیشہ کے شہرراؤرکیلا میں ملک کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم بنے گا۔ اس اسٹیڈیم میں ایک ساتھ 20 ہزار لوگ میچ دیکھ سکیں گے ۔ چیف منسٹر نوین پٹنائک نے جمعرات کے روز اس کا اعلان کیا۔ اس اسٹیڈیم میں عالمی سطح کی سہولیات دی جائیں گی۔ یہ اسٹیڈیم راؤرکیل کی بیجو پٹنائک یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کے کیمپس میں 15 ایکڑ زمین پر بنایا جائے گا۔ یہ اسٹیڈیم 2023 ہاکی ورلڈ کپ کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پٹنائک نے ویڈیو پیغام میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا جیسا کہ ہم نے پہلے کہا تھا اڈیشہ ایک مرتبہ پھر ہاکی ورلڈکپ 2023 کی میزبانی کرنے پر فخر محسوس کرے گا۔ اس ٹورنمنٹ کا انعقاد بھونیشور اور راورکیلا میں کیا جائے گا۔