راہل گاندھی اور سابق وزیر اعلی سدارامیا بھارت جوڑو یاترا میں ساتھ دوڑتے آۓ نظر

   

بنگلورو: کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا ایک وائرل ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کا ہاتھ پکڑ کر ان کے ساتھ دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں، سابق وزیر اعلیٰ کو مارچ کے دوران راہل گاندھی کے بالکل ساتھ چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے ساتھ کانگریس کے دیگر قائدین اور سیکورٹی اہلکار بھی تھے۔ پھر اچانک سب کو حیران کر کے راہل گاندھی نے سدارامیا کا بایاں ہاتھ پکڑا اور دوڑنے لگے۔