راہل گاندھی نے ایک حادثے میں مہاجر مزدوروں کی موت پر غم کا اظہار کیا

   

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ہفتے کے روز اترپردیش کے اورائیا ضلع میں ٹرک کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے تارکین وطن مزدوروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہفتے کے دن صبح کےوقت ایک ٹریلر ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا اسی وقت کم از کم 24 تارکین وطن مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “اترپردیش کے اوریا میں حادثے میں 24 مزدوروں کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر سے میں بہت متاثر ہوا۔ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتا ہوں۔

حادثے میں ملوث دونوں ٹرک مزدوروں کو لے کر جارہے تھے۔ یہ واقعہ صبح تین سے ساڑھے تین بجے کے درمیان پیش آیا۔

اوریا جو کانپور ڈویژن کے تحت آتا ہے ، جنوب مغربی اتر پردیش میں واقع ہے۔ یہ قومی شاہراہ -19 پر ہے اور دہلی سے 400 کلومیٹر اور لکھنؤ سے 200 کلومیٹر دور ہے۔