راہول گاندھی نے ہریانہ میں کرکٹ کھیلا

,

   

چندی گڑھ ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اتوار کے دن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ وہ مقامی لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ اس کا کیاپشن ہریانہ میں انتخابی ریالی سے قبل نیٹ سیشن لکھا گیا ہے ۔ یہ ویڈیو جمعہ کے دن لی گئی جہاں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی ۔

لاکھوں ہندوستانیوں کو ابھیجیت پر فخر:راہول
نئی دہلی20اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر پیوش گوئل کے نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کے بارے میں دئے گئے بیان کے بعد مسٹر بینرجی کی حمایت میں اترے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج کہا کہ لاکھوں ہندوستانیوں کو ان کے کام پر فخر ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں پر نشانہ لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا،‘‘مسٹر بینرجی ان متعصب لوگوں کی آنکھوں پر نفرت کا پردہ پڑا ہے اور انہیں اس بات کاعلم نہیں ہے کہ پیشہ ور کیسے ہوتے ہیں۔آپ دہائیوں تک سمجھاتے رہیے لیکن انہیں سمجھا نہیں پائیں گے ۔آپ بے فکر رہیں لاکھوں لوگوں کو آپ پر فخر ہے ‘‘۔مسٹر بینرجی نے ہفتے کو ایک خبررساں چینل سے کہا تھا کہ وزیر تجارت ان کی قابلیت اور اہلیت پر سوال اٹھارہے ہیں۔مرکزی وزیر تجارت مسٹر گوئل نے جمعہ کو مسٹر بینرجی کو نوبل انعام پانے کے لئے مبارکباد دی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ان کا نظریہ پوری طرح بائیں بازو سے تحریک یافتہ ہے ’اور ہندوستان کے لوگوں نے ان کے کام کو خارج کردیا ہے ۔مسٹر بینرجی نے لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس پارٹی کے منشور میں شامل انصاف کے سب سے بڑی منصوبے کو تیار کرنے میں کانگریس پارٹی کی حمایت کی تھی۔اس منصوبے کے تحت ملک کے سب سے غریب 20فیصد کنبوں کو سالانہ 20ہزار روپے دئے جانے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ان انتخابات میں کانگریس نے زبردست شکست پائی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی مذمت کرنے والے مسٹر بینرجی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہندوستانی معیشت بحران کے دور سے گزر رہی ہے ۔انہیں حال ہی میں اقتصادیات کے لئے نوبل انعام کے لئے منتخب کیاگیا ہے ۔