راہول گاندھی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی : ڈی سی سی صدر

   

نظام آباد 19 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راہول گاندھی کی 56ویں سالگرہ کے موقع پر ضلع کانگریس کی جانب سے پارٹی آفیس پر ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ناگیش ریڈی اور ٹاؤن کانگریس کمیٹی کے صدر بوببلی رام کرشنا کی قیادت میں کیک کاٹا گیا اور سالگرہ کی تقریبات منائی گئیں۔میئر اومارانی کے علاوہ کارپوریٹوز قائدین بڑے پیمانے پر شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناگیش ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی نے اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ اقتدار اور عہدوں کے بجائے پارٹی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ 2004 میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد اور پھر 2009 میں کانگریس کی کامیابی کے موقع پر بھی راہول گاندھی نے اعلیٰ عہدوں کی خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ سینئر قائدین کو موقع دینے کی حمایت کی۔ ناگیش ریڈی نے کہا کہ 2014 کے بعد ملک میں فرقہ واریت اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف راہول گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ ملک میں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام عام کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ڈی سی سی صدور کے تربیتی پروگرام میں راہول گاندھی نے ایک عام کارکن کی طرح شریک ہوکر سادگی اور عوامی وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ٹاؤن صدر بوببلی رام کرشنا نے اپنے خطاب میں کہا کہ راہول گاندھی کا مشہور نعرہ ’’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان‘‘ ملک میں محبت، اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کی علامت بن چکا ہے۔ اس موقع پر میئر اوما رانی رمیش، نوڈا چیئرمین کیشا وینو، ریاستی ویلفیئر چیئرپرسن کویتا ریڈی،نے راہل گاندھی سالگرہ کی مبارک پیش کی اس موقع پر سابقہ کارپوریٹر ایم اے قدوس رتناکر گوڑ، پروین گوڑ، سنتوش، یادگیری، راجیندر پرساد، گنا راج، شیو، وجے پال ریڈی، نریندر سنگھ، لنگم، راجیندر، گنیش، پنچا ریڈی چرن، سمن، کشٹا گوڑ، نرسنگ، اوین، مینا شرما سمیت دیگر قائدین اور کارکنان نے شرکت کی ۔