راہول گاندھی کا آج دورہ تلنگانہ ‘ پرینکا گاندھی کے شیڈول معمولی تبدیلی

   

حیدرآباد :4؍ مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے چیف منسٹر ریونت ریڈی ریاست میں ہر دن دو یا تین انتخابی جلسوں یا روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے کارکنوں میں نیا جوش و خروش پیدا کریں گے ۔ کانگریس کی مہم میں مزید شدت پیدا کرنے قومی قائدین بھی تلنگانہ کا رخ کررہے ہیں ۔ کانگریس قائد راہول گاندھی اتوار کو تلنگانہ کے دورہ پر پہنچ رہے ہیںوہ دن کے 11 بجے نرمل میں کانگریس کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ شام میں 4 بجے عالم پور میں ایراولی چوراستہ پر بھی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ راہول گاندھی دوبارہ 9؍ مئی کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔حیدرآباد کے سرور نگر اسٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ پرینکا گاندھی کے دورہ تلنگانہ میں معمولی تبدیلی ہوئی ۔ 6 ؍ مئی کو پرینکا گاندھی حیدرآباد پہنچے گی دوسرے دن 7؍ مئی کو 11 بجے کاماریڈی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی ۔ شام میں کوکٹ پلی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرینگی ۔ دوسرے دن 8؍ مئی کو بھونگیر یا ورنگل میں جلسہ سے خطاب کرینگی ۔ شام 7 بجے حلقہ لوک سبھا سکندرآباد میں روڈ شو میں حصہ لیں گی ۔ کانگریس نے ان دوروں کو کامیاب بنانے تیاری شروع کردی ہے۔ 2