رجنی کانت ، وزیراعظم ، امیت شاہ اور علماء کا اجلاس منعقد کریں گے

,

   

چینائی ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اداکار رجنی کانت نے ٹاملناڈو جمعیۃ العلماء صباحی کے وفد کو تیقن دیا کہ وہ سی اے اے قانون سے متعلق اندیشوں کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ مسلم علماء کا اجلاس منعقد کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے ملاقات کرنے والے وفد نے خواہش کی کہ ملک کے اندر محبت امن ، بھائی چارہ ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو قائم کرنا ضروری ہے ۔ مسلم مذہبی قائدین نے اتوار کو رجنی کانت سے ملاقات کی تھی ۔ سی اے اے کے بارے میں وہ مسلمانوں کے اندیشوں کو دور کرنے میں مدد کریں گے ۔