رشوت کے الزام میں گرفتار تحصیلدارکی جیل میں خودکشی

   

حیدرآباد : رشوت خوری کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار سابق تحصیلدار کیسرا منڈل ناگراجو نے جیل میں خودکشی کرلی ۔ 13 اکٹوبر کو اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ناگراجو کو تحویل میں لیا تھا اور شام 6بجے جیل منتقل کردیا ۔ چنچل گوڑہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ناگراجو نے توال کے ذریعہ پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ ناگراجو کو ایک کروڑ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں اے سی بی نے 16 اگست کو گرفتار کیا تھا ۔ جوالوال علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ، اس کیس کی تحقیقات کے دوران اے سی بی نے ناگراجو کی جائیدادوں اور کارروائی و خدمات سے متعلق تفصیلات کو حاصل کیا تھا اور اس کیس میں دیگر عہدیداران کے رول پر بھی تحقیقات جاری تھیں ۔