رشی کپور نہیں رہے‘ گھروں والوں نے کی تصدیق

,

   

ممبئی۔سینئر اداکار رشی کپور اب اس دنیا میں نہیں رہے جمعرات کے روزان کے گھروالوں نے بھی اس با ت کی تصدیق کردی ہے۔ہمارے ہر دلعزیز رشی کپور 8:45 صبح اسپتال میں کینسر کی وجہہ سے دوسال سے جاری جدوجہد میں ہار گئے۔

اسپتال‘ ڈاکٹرس‘ طبی عملے نے آخر تک ہر ممکن کوشش کی ہے“

دوسالوں تک انہوں نے علاج کے دوران بہتر زندگی گذارنے کی کوشش کی۔ ان کی مرکز توجہہ ہر وقت فیملی‘ دوست‘ کھانا‘ اور فلمیں رہیں اور بیماری کے دوران جن لوگوں نے ان سے ملاقات کرنے کے لئے اسپتال ائے وہ تمام ان کی یادوں میں تھے۔

YouTube video

ساری دنیا میں پھیلے ہوئے اپنے مداحوں کی محبت کے وہ شکر گذار تھے۔بالی ووڈ کی کپور فیملی کا فرد تھے رشی کپور‘ جس کو ہندی فلموں کی پہلی فیملی کے طور پر پہنچانا جاتا ہے۔

فلم میکر اداکار راج کپور کے بیٹے‘ جس کے چچا شمی کپور اور ششی کپور تھے ہندی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکاروں میں شمار کئے جاتے تھے‘ اپنے وقت میں ان کے بھائی رندھیر کپور اور راجیو کپور نے بھی انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمائی ہے۔۔

رشی کپور کی بیوی نیتو کپور جو اداکارہ ہیں کے علاوہ ایک بیٹی ریدھیما اور بیٹا رندھیرکپور ہے۔ جمعرات کی صبح میں سب سے پہلے امتیابھ بچن نے رشی کپور کی موت کی جانکاری دی ہے۔

امیتابھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی ہے۔ صحت میں خرابی کی شکایت کے بعد چہارشنبہ کے روز رشی کپور کو اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔ رپورٹس کے مطابق67سالہ اداکار کو سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال ممبئی میں داخل کرایاگیاتھا۔ ساتھ میں بیوی نیتو کپور تھیں۔ اسپتال میں داخل کرنے کی بات کی رشی کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے صداقت کی تھی۔ سال 2018میں رشی کپور کو پہلی مرتبہ کینسر کے علاج کے لئے نیویارک لے جایاگیاتھااور وہاں پر تقریبا 1سال تک ان کا علاج کیاگیاتھا۔ ستمبر2019میں صحت یاب ہونے کے بعد وہ ہندوستان واپس لوٹے تھے۔اس کے بعد دہلی اورممبئی میں بھی علاج کے دوران خرابی صحت کی وجہہ سے مذکورہ اداکار اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں۔