رمضان میں بہتر انتظامات کیلئے رکن اسمبلی سے نمائندگی

   

میدک ۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عیدگاہ کمیٹی میدک ٹاؤن کا ایک وفد سرپرست اعلیٰ کمیٹی محمد عارف حسین کی قیادت میں رکن اسمبلی ڈاکٹر مائنم پلی روہت سے ملاقات کی اور تہنیت پیش کی اور ساتھ ہی رکن اسمبلی روہت کو واقف کرایا کہ آئندہ ماہ مارچ میں رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے ۔ اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے رکن اسمبلی سے خواہش کی گئی کہ وہ رمضان شریف کی آمد سے قبل ہی ایک خصوصی اجلاس محکمہ بلدیہ ، محکمہ ٹرانسکو اور محکمہ پولیس کے ساتھ منعقد کریں اور پابند کریں کہ دوران رمضان مساجد کے آس پاس نظام صفائی کو بہتر بنائیں۔ مساجد کے قریب لائیٹوں کی تنصیب عمل میں لائیں۔ اسی طرح برقی مسدود بھی نہ کریں تاکہ سحر کے اوقات میں روزہ داروں کو تکلیف نہ ہو ۔ اسی طرح اس وفد نے رکن اسمبلی روہت راؤ کو توجہ دلایا کہ پولیس کو پابند کریں کے رات دیر گئے ہوٹلیں اور دیگر کاروبار یعنی شاپس وغیرہ خرید و فروخت کے لئے کھلے رہیں۔ اس وفد میں عہدیداران عیدگاہ کمیٹی ، مسرز محمد اعجاز الدین ، محمد نعیم الدین ، میر اصغر علی ، عبدالعزیز ، مرزا احمد علی بیگ ، کانگریس یوتھ قائد بی طاہر کے علاوہ دیگر شامل تھے ۔