رمضان میں تجارت۔ واضح گائیڈ لائنس کی عدم موجودگی کے سبب تاجرین میں الجھن

,

   

حیدرآباد۔ریاستی حکومت کی جانب سے واضح گائیڈ لانس کی عدم موجودگی کے پیش نظر شہر کی تجارتی کمیونٹی الجھن کا شکار ہے۔

اس وقت امید کی لہر دوڑ گئی جب چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اسمبلی میں اعلان کیاہے کہ ریاست میں مزید کوئی لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیاجائے گا۔

تاہم تاجرین کے درمیان اس وقت الجھن پیدا ہوگئی جب چیف منسٹر کے اعلان کے محض دو دن بعد ریاستی چیف سکریٹری سومیشن کمار نے تہواروں اورجشن کے علاوہ مذہبی اجتماعات میں نئے تحدیدات کا اعلان کیا ہے۔

مقدس ماہ رمضان کے دوران شادی خانوں او ردیگر مقامات پر نمائش اور سلیس کے لئے کوئی اجازت دئے جانے کے متعلق عہدیدار کوبھی واضح موقف بتانے کے موقع میں نہیں ہیں۔

قبل ازیں مقدس ماہ صیام کے موقع پر حیدرآباد او رسکندر آباد میں سلیس‘ نمائش کھلے مقامات پر سماجی دوری کے ساتھ منعقد کرنے کی تیاری کرچکے تھے۔ مگر یہ تحدیدات رمضان کی سلیس پر بہت ممکن ہے اثر انداز ہوں گے۔

اب بھی وقت ہے حکومت مقدس ماہ رمضان کے دوران سیلس اور نمائش کے متعلق واضح گائیڈ لانس جاری کرے۔

مذکورہ تاجرین کے پاس بڑی مشکل سے 15دنوں کا وقت ہے تاکہ وہ اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔