رمضان میں خدمت خلق کی ایک اعلی مثال تقریبا700غریب خاندانوں میں راشن تقسیم

,

   

ماہ رمضان انسانیت،اخوت اور بھائی چارگی کا درس دیتاہے۔ رمضان کے اسی پیغام کوسمجھتے ہوئے بنگلورو کے ایک سلم علاقہ میں گزشتہ تین سال سے بزم نسواں نامی تنظیم غریبوں میں کپڑے، راشن تقسیم کررہی ہے۔ بنگلورو کے اولہلی علاقہ میں ایسے خاندان رہتے ہیں جویومیہ مزدورہیں۔ مرد اگر آٹو ڈرائیور، پتھرپھوڑنے کا کام کرتے ہیں تو زیادہ تر خواتین اگر بتیاں بناکراپنی زندگی گذر بسر کرتی ہیں

اس علاقہ کے حالات کو دیکھتے ہوئے بزم نسواں نے سب سے پہلے یہاں تعلیمی خدمات شروع کیں۔ پھر ہرسال رمضان میں راشن، سردیوں میں کمبل،سویٹرکی تقسیم اسطرح دیگر فلاحی کاموں کا آغازکیا ۔سلم علاقہ میں 80فیصد مسلمان ہیں توبیس فیصد ہندوخاندان۔ کیا ہندو،کیامسلمان سبھی خاندانوں میں رمضان کا راشن تقسیم کیاگیا۔ تقریبا700 خاندانوں کوراشن، کپڑے دئے گئے۔ہرایک چہرے پرخوشی چھلک رہی تھی۔

یہی پیغام لیکر ماہ رمضان ہرسال آتاہے۔ انسانیت اور روحانیت کو مضبوط کرتاہوا گذرجاتاہے۔