رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند نہ کئے جائیں

   

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان نے اسرائیل کو متنبہ کردیا کہ ماہِ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند نہ کرے۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات کی بندش پر اسرائیل کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انتہا پسند اسرائیلی سیاستدانوں کا مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کم کرنے کا مطالبہ بکواس ہے۔ترک صدر کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

جہاز کی رفتار سے تیز
ٹرین کا تجربہ کامیاب
بیجنگ : چین کے ایرو اسپیس سائنس اور انڈسٹری کارپوریشن کے سائنس دانوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک تجربے میں ایک ایسی برق رفتار ٹرین کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے جو مسافر طیارے کے مقابلے میں دگنی رفتار سے چل سکتی ہے ۔سائنسدانوں نے تجربے میں الیکٹرک بلٹ ٹرین کو کامیابی سے چلایا۔ چھوٹے سے ٹریک پر آزمائی جانے والی ’ٹی۔فلائٹ‘ نامی اس ٹرین نے 623 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے سفر کیا۔اس ٹرین کی رفتار جاپان میں چلنے والی دنیا کی سب سے تیز ترین ٹرین ایم ایل ایکس 01 میگلیو (581کلو میٹر فی گھنٹہ) سے بھی زیادہ ہے ۔