رمضان کی عید تلنگانہ عوام کیلئے خوشیوں کی نوید : کے سی آر

,

   

حیدرآباد ۔ 24؍مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے ریاست کی عوام کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر نے امید ظاہر کی کہ مقد س ماہ رمضان ریاستی عوام کے لئے خوشیوں کی نوید ثابت ہوگا۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے اس تہوار کو منائیں ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ رمضان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا مظہر ہے اور یہ کہ رمضان ریاست تلنگانہ کی عظیم گنگا جمنی تہذیب کا آئینہ دار بھی ہے ۔