روسی عدالت نے گوگل پر 4.6 ارب روبل جرمانے کی منظوری دی

   

ماسکو، 10 اپریل (یو این آئی) روس کے دارالحکومت ماسکو کی ایک عدالت نے یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے اور انتہا پسندی اور ایل جی بی ٹی مواد پر مشتمل یوٹیوب ویڈیوز کو ہٹانے سے انکار کرنے پر گوگل پر 4.6 ارب روبل ( 4.9 کروڑ ڈالر) جرمانہ عائد کرنے کی بدھ کو منظوری دے دی ۔عدالت کے ترجمان نے یہ اطلاع اسپوتنک کو دی۔”ماسکو سٹی کورٹ کی اپیلیٹ اتھارٹی نے 20 دسمبر 2023 کے ماسکو کی ٹیگنسکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف گوگل کے نمائندے کی شکایت کو مسترد کر دیا، جس میں انتظامی کوڈ کے آرٹیکل 13.41 کے حصہ 5 کے تحت گوگل کو انتظامی جرمانہ کا قصوروار پایا گیا تھا۔