روس کے جنگلات میں لگی آگ سے تین دن میں 100,000ایکڑ سے زائد کو جلادیا

,

   

جنگلاتی آگ کی وجہہ سے مذکورہ ریپبلک آف کومی اورریازان اور مغربی روسل کے نیزنی نوگوروڈ ابلاسٹ بھی متاثرہوا ہے۔
ماسکو۔روس کے جنگلات میں لگی آگ تقریبا 110,000ایکڑ تک جمعرات کے روز تک محض تین دنوں میں پھیل گئی ہے۔

ریاست کی نگرانی میں چلائے جانے والے ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ جملہ 126فارسٹ فائر درج کی گئی ہے اور اور پچھلے تین دنوں میں جنگلاتی آگ میں 8000ایکڑ تک کااضافہ ہوا ہے اور اتنا علاقہ آگ سے متاثر ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے حوالے زنہو نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مذکورہ ریپبلک آف ساکھا (یاکوتیا) بری طرح متاثر علاقہ ہے جہاں پر 75,000جنگلاتی اراضی آگ کی زد میں ہے۔جنگلاتی آگ کی وجہہ سے مذکورہ ریپبلک آف کومی اورریازان اور مغربی روسل کے نیزنی نوگوروڈ ابلاسٹ بھی متاثرہوا ہے۔

جنگلات کی آگ سے اٹھنے والا حال ہی میں درالحکومت ماسکو تک پہنچ گیاہے‘ شہر میں آسانی کے ساتھ کوئی چیز دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔

چہارشنبہ کے روز علاقائی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے صدر ولا د میرپوتن نے کہاکہ روس کے یوروپی حصہ اور ایسٹ میں دوردارز کے علاقوں میں جنگلات کی آگ تباہی مچانے کا خدشہ ہے۔

ٹی اے ایس ایس کے مطابق 5000سے زائد افراد کو آگ بجھانے کے لئے مذکورہ ملک میں متحرک کیاگیاہے