روس‘ یوکرین کے مابین امن کے لئے آج چوتھے دور کی بات چیت

,

   

روسی وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ملٹری انفرسٹچکر کو نشانہ بنانے کے لئے ہی خصوصی اپریشن انجام دیاجارہا ہے اور شہری آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔


کیف۔روس اور یوکرین کے درمیان میں امن کے لئے چوتھے دور کی بات چیت پیر کے روز متوقع ہے‘ یوکرین کے صدر ولود میر زیلینسکی کے ایک مشیر جو کہ بات چیت کرنے والی ٹیم کا ایک حصہ ہیں نے یہ بتایاہے۔


آج ان لائن بات چیت ہوگی
ٹوئٹر کے ذریعہ یوکرین کے صدر ولود میر زیلینسکی کے ساتھی میکھائلو پوڈولیک نے کہاکہ ”دوبارہ بات چیت ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بغیر کسی رکاوٹ کے ہوگی۔ کام کرنے والے گروپس متوتر کام کررہے ہیں۔

بڑی تعداد میں مسائل پر بات ہونی ضروری ہے۔پیر14مارچ کے روزابتدائی نتائج کا خلاصہ کرنے کے لئے ایک مذاکراتی اجلاس منعقد کیاجائے گا“۔

اس سے قبل پوڈولیک اور وسی ثالث لیونیڈ سلسٹسکی دونوں ہی نے پیش رفت کی تصدیق کی تھی اور اس کے نتائج آنے والے دنوں میں منظرعام پر آسکتے ہیں۔ درایں اثناء روسی دستوں نے اسپتال کی 7 عمارتوں کو تباہ کردیا‘ ایک زائد104کو نقصان پہنچایاہے‘ یوکرین میڈیا نے اس بات کی خبر دی ہے۔

جب سے یہ مکمل لڑائی شروع ہوئی ہے تب سے ماسکو کے دستوں نے چھ میڈیکل اہلکاروں کوجان سے ماردیا ہے اور 12شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں‘ دی کیف انڈپینڈنٹ نے وزیر صحت ویکٹور لیشکو کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے۔ماسکو کی جانب سے یوکرین کے دوعلاقوں کو خود مختار تسلیم کرنے کے بعد 24فبروری کے روز یوکرین پر روس نے حملہ کردیاہے۔