روضئہ رسولؐ پر اندرون ایک ہفتہ زائرین کی ریکارڈ حاضری

,

   

مدینہ منورہ: روضہ رسول پر ایک ہفتہ کے دوران دنیا بھر سے آنے زائرین کی ریکارڈ حاضری ہوئی۔سعودی میڈیا کے مطابق امور مسجد نبویؐ کے نگراں ادارے نے تفصیلات میں بتایا ہے کہ 8 تا 15 دسمبر دنیا بھر سے کم و بیش 51 لاکھ 19 ہزار زائرین نے روضہ رسولؐ پر حاضر ہونے کی سعادت حاصل کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 15 ہزار 295 بڑی عمر کے افراد اور دیگر خصوصی ضروریات کے حامل افراد نے مخصوص مقامات تک رسائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ مسجد نبویؐ میں مختلف زبانوں میں ترجمہ کی خدمات سے 87 ہزار 446 افراد نے استفادہ کیا۔علاوہ ازیں 13 ہزار 584 زائرین مسجد نبویؐ کی لائبریری میں مطالعے یا کتب کی معلومات کے لیے گئے جب کہ 4783 افراد نے نمائش اور عجائب گھر کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ 8638 افراد نے فون سروس اور دیگر مواصلاتی سہولیات کا استعمال کیا۔مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کے لیے زم زم کی ایک لاکھ 11 ہزار 600 سے زیادہ بوتلیں تقسیم کی گئیں جب کہ 92 ہزار 992 افطار باکس زائرین میں بانٹے گئے۔ اس کے علاوہ 42 ہزار 125 تحفے بھی مسجد نبوی کے نمازیوں اور زائرین کو دیے گئے۔