روضہ اطہر ؐمیں نماز کا اجازت نامہ سالانہ جاری ہوگا

,

   

ریاض ( کے این واصف) حج موسم میں عازمین کی تعداد کو کنٹرول کرنے کیلئے پانچ سال کی پابندی عائد ہے ۔ یعنی کسی بھی فرد کو ایک حج کی ادائیگی کے پانچ سال بعد دوسرے حج کیلئے اجازت ملتیہے ۔اب مدینہ منورہ میں بھی روضہ اطہر پر حاضری اور نمازیں ادا کرنے کیلئے بھی سال میں ایک بار حاضری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں روضۃ اطہر میں نماز کیلئے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی کے لئے نسک اور توکلنا سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا ۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ ایک اجازت نامہ جاری کرنے کے بعد دوسرے اجازت نامے کے حصول کی شرط 365 دن ہیں ۔ ایک شخص کو 365 دن میں صرف ایک مرتبہ روضہ اطہر میں نماز کا اجازت نامہ جاری ہوگا ۔