روہت قتل معاملہ۔ بیوی اپروا شکلہ کے خلاف پولیس دو دن میں د اخل کرسکتی ہے چارج شیٹ

,

   

اگلے دو دنوں میں روہت قتل کیس میں کرائم برانچ چارج شیٹ دائر کرسکتی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ چارج شیٹ میں پولیس نے روہت کی بیوی اپروا کو قتل کا ملزم بنایاہے۔

موقع سے ملے ثبوت کے ساتھ فارنسک رپورٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے کے موقف کو پختہ کرتے ہیں۔

نئی دہلی۔دہلی پولیس کی کرائم برانچ اگلے دو دنوں میں روہت شیکھر قتل کیس میں چارج شیٹ دائر کرسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جانچ ٹیم روہیت کی بیوی اپروا شکلا کو ہی اس چارج شیٹ کا اہم ملزم بنائے گی۔

سابق مرکزی وزیر این ڈی تیواری کے بیٹے کے قتل کا الزام مذکورہ 35سالہ اپروا پر عائد ہے۔ دہلی کی ڈیفنس کالونی میں روہت کے بیڈروم میں ہی ان کی نعش ملی تھی۔

اپنے شوہر روہت پراپروا کا شک کرتی تھی۔ملزم اپروا کو شک تھا کہ روہت کے تعلقات ان کے ایک خاتون رشتہ دار کے ساتھ ہیں اور دونوں کے رشتہ میں ایک بچے کو بھی جنم دیاگیاہے۔

اپروا کو اس بات کا بھی خدشہ تھا کہ روہت کے بچے کو مستقبل میں جائیداد کا بڑا حصہ مل سکتا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اپروا نے اپنے ناکام شادی کو بچانے کی کوشش کی تھی۔

حالانکہ شوہر کی صورت میں وہ روہت کے برتاؤ سے کافی ناراض تھی اور دونوں کے بیچ کافی جھگڑا تھا۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ شادی سے جڑے ضروریات کے پورا نے ہونے کی وجہہ سے اپروا تناؤ میں تھی اور اس کو معاشی حالات کو لے بھی کچھ خدشات تھے۔

پولیس نے بتایا کہ شادی کے کچھ مہینے بعد ہی اپروا روہت کا گھر چھور کر اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی تھی۔

حالانکہ کچھ دنوں بعد ہی وہ واپس بھی لوٹ ائی۔ لیکن شوہر اور بیوی کے درمیان کشیدگی میں لگاتا ر اضافہ ہوتا چلا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت شیکھر قتل معاملہ میں اپروا ہی احک واحد ملزم ہے۔

اپروا کے خلاف موقع سے دستیاب شواہد تو ہیں ہی فارنسک اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے الزام کو مضبوط بنائیں گے۔

روہت نے اپنے والد این ڈی تیواری کو اپنے باپ ثابت کرنے کے لئے قانونی لڑائی بھی کی تھی۔

اپریل16کے روز روہت کی نعش ان کے گھر واقع دہلی کی ڈیفنس کالونی کے بیڈورم سے ملاتھا۔ شروعاتی تحقیقات کے بعدپولیس نے اس کیس میں ان کی بیوی اپروا کو گرفتار کیاتھا۔اپریل24کے روز دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیاتھا