روہنگیا مسلمانوں کو شہریت بل میں شامل نہیں کیا جائے گا: امیت شاہ

,

   

٭ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ مائنمار کے روہنگیا مسلمانوں کو شہریت ترمیمی بل میں شامل نہیں کیا جائے گا کیوں کہ وہ مائنمار سے بنگلہ دیش جاتے ہیں اور وہاں سے ہندوستان میں داخل ہوتے ہیں۔ شہریت ترمیمی بل میں افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے ایسے غیر مسلمانوں کو شہریت دی جائے گی جن کو مذہبی بنیادوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہوچکا ہے۔