رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے کا بچکنڈہ ہاسپٹل کا دورہ

   

پٹلم /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے رکن اسمبلی وپیانل اسپیکر ہنمنت شنڈے نے بچکنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے ڈائلاسیس سنٹر کا معائنہ کیا ۔ ڈاکٹر سرینواس پرساد اور دیگر عملہ کے ہمراہ ہاسپٹل کے میٹنگ ہال میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا ۔ جس میں رکن اسمبلی نے دواخانہ کے کمپاونڈوال کے اطراف و اکناف کی صفائی کرانے کی ہدایت دی ۔ ڈائلاسیس کے مشینوں کو جلد سے جلد فٹ کریں ۔ وزیر صحت و فینانس منسٹر ہریش راؤ 3 ڈسمبر ہفتہ کو پٹلم کے گورنمنٹ ہاسپٹل کے پیچھے کی فاضل اراضی پر 30 بستر والے ہاسپٹل کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ مارکٹ کمیٹی کے مقابل نو تعمیر شاپنگ کامپلکس کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔ قبل ازیں رکن اسمبلی نے مستقر بچکنڈہ کے پارٹی آفس پر نمائندہ سیاست محمد سلیم الدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹلم اور بچکنڈہ کے پروگراموں کو انجام دینے کے بعد ہریش راؤ حلقہ اسمبلی جکل کے مدنور منڈل کے موضع ڈوگلی کو منڈل کا درجہ دیا گیا ۔ وہاں پر چند دفاتر کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔ اس کے بعد حلقہ اسمبلی جکل کے ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔