رکن کونسل جیون ریڈی نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کے خواہاں

   

حیدرآباد۔/14جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی نے ریاستی کابینہ میں شمولیت کی مساعی کو ترک کرتے ہوئے لوک سبھا چناؤ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیون ریڈی نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کے خواہاں ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے حلقہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین سے مشاورت کی ہے۔ وہ صدر پردیش کانگریس کے عہدہ کی دوڑ میں شامل تھے لیکن اپنی عمر کے باعث وہ اہم ذمہ داریوں کے بجائے ہائی کمان سے اجازت ملنے پر لوک سبھا چناؤ میں حصہ لیں گے۔ جیون ریڈی کی ایم ایل سی میعاد 2025 میں ختم ہورہی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے لوک سبھا چناؤ کیلئے انہیں نظام آباد حلقہ کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ حالیہ اسمبلی چناؤ میں انہیں جگتیال اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر سنجے کمار کے مقابلہ شکست ہوئی تھی۔ ہائی کمان نے اسمبلی چناؤمیں ناکام امیدواروں کو کابینہ میں شامل کرنے سے گریز کا فیصلہ کیا ہے لہذا جیون ریڈی نے لوک سبھا نظام آباد پر توجہ مرکوز کردی ہے۔1