رگھو نندن راو کی 18 نومبرکو حلف برداری

   

حیدرآباد۔ بی جے پی کے منتخب رکن اسمبلی ایم رگھو نندن راو 18 نومبر کو رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ وہ اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کے چیمبر میں اپنے عہدہ کا حلف لیں گے ۔ دوباک حلقہ اسمبلی کیلئے منعقد ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے پوری شدت سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنے امیدوار ایم رگھونندن راو کو کامیابی دلائی تھی ۔ ان انتخابات میں برسر اقتدار ٹی ار ایس کو حیرت انگیز طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ رگھو نندن راو نے اپنے حلقہ میں پوری تندہی سے مہم چلاتے ہوئے رائے دہندوں سے ووٹ مانگا تھا اور انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے ۔