ریاستی ڈائرکٹر قانون حق معلومات محمد عبدالسلیم کا شعور بیداری پروگرام

   

یلاریڈی ۔ 14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے کستوربا گاندھی گرلز اسکول میں قانون حق معلومات نمائندوں نے قانون حق معلومات 2005 سے متعلق طالبات کو پروگرام کے ذریعہ شعور دلایا جس میں ریاستی ڈائرکٹر آر ٹی آئی ، محمد عبدالسلیم نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرکے طالبات کو قانون حق معلومات سے متعلق معلومات فراہم کئے اور مختلف مشورے دیئے ہر طالب علم کی اس قانون سے واقفیت رکھنے کی صلاح دی ۔ قانون حق معلومات جو 2005 میں عمل میں لایا گیا تھا جس کے تحت سرکاری معلومات عام شہری حاصل کرسکتا ہے ۔ عام شہری کیلئے یہ قانون ایک ہتھیار کے طو رپر ہونے کا محمد عبدالسلیم نے اسے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ضلع نمائندہ مدھار پاشاہ ، ڈیویژن صدر محمد امتیاز ، لنگم پیٹ صدر پربھاکر یلاریڈی ڈیویژن جنرل سکریٹری مجیب الرحمن کے علاوہ اسکول انچارج پرنسپال شویتا بھی موجود تھے ۔