اتراکھنڈ پولس نے ہریدوار میں ‘دھرم سنسد’ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اتراکھنڈ پولیس نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’سوشل میڈیا پر ایک مخصوص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرکے نفرت پھیلانے کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے، وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف کوتوالی ہریدوار میں دفعہ 153A آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قانونی کارروائیاں چل رہی ہیں۔”