ریلائنس ریٹیل بنی دنیا کی ساتویں سب سے بڑی اسٹارٹ اپ کمپنی

   

نئی دہلی، 9 اپریل (یو این آئی) ریلائنس ریٹیل دنیا کی سب سے قیمتی نجی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی عالمی فہرست میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ اسٹینفورڈ گریجویٹ اسکول آف بزنس کی رپورٹ کے مطابق، 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ساتھ کمپنی نے یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ پہلی 100 اہم اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی فہرست میں تین ہندوستانی کمپنیاں شامل ہیں۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج 24 ارب ڈالر کی مالیت کے ساتھ 27 ویں اور ٹاٹا ای وی موبلٹی نو ارب ڈالر کی مالیت کے ساتھ 93 ویں مقام پر ہے ۔رپورٹ کے مطابق، تازہ ترین سرمایہ کاری کو شامل کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل ‘ہیکٹا کارن’ بن گئی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ اس کی مالیت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اس فہرست میں ریٹیل سیکٹر کی کمپنیوں میں وہ سر فہرست ہے ۔ریلائنس ریٹیل میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی، ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی، کے کے آر، سلور لیک، جی آئی سی، ٹی پی جی اور مبادلہ جیسے بڑے عالمی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ہے ۔ I/K