ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران بزرگ ہلاک

   

حیدرآباد /12 جون ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک 65 سالہ شخص بھوشنا نیچر کیور کے علاقہ میں ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ بھوشنا پیشہ سے کسان تھا جو ضلع کرنول کا متوطن تھا ۔یہ شخص نجی مصروفیت کے سبب حیدرآباد آیا تھا ۔ جو 11 جون کے دن نیچر کیور کے علاقہ میں ریلوے لائین کو عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔