ریٹائرڈ سب انسپکٹر کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) سرورنگر کے علاقہ میں ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 61 سالہ مراہری جو ریٹائرڈ سب انسپکٹر تھا اپنے رشتہ داروں سے دور علیحدہ تنہا رہتا تھا۔ اس کے بچے امریکہ میں مقیم ہیں ۔ دو سال سے مراہری تنہا زندگی بسر کررہا تھا۔ کل اس کے پڑوسی نے اس کے رشتہ دار کو فون پر اطلاع دی کہ مراہری کے مکان میں کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے اور دروازہ بھی بند نظر آرہا ہے۔ اس کے رشتہ دار نے اس کے مکان پہنچ کر دیکھا اور دروازہ کھٹکھٹانے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوا جس کے مکان کے اندر داخل ہونے پر مراہری مشتبہ حالت میں موجود تھا۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ قلب پر حملہ کے باعث ریٹائرڈ سب انسپکٹر فوت ہوگیا ہوگا۔ پولیس سرور نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔