ریکارڈ66,999 کورونا کیس کا اضافہ۔ 56,383 کو صحت

,

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں ، وہیں سب سے زائد 56,383 مریض اس وبا سے صحت باب ہوئے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک روز میں سب سے زائد 66,999کورونا کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23,96,638 ہوگئی ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 56,383 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے شفایاب افراد کی تعداد 16,95,982لاکھ ہوگئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 942افراد کی موت سے متوفیوں کی تعداد 47,033 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیس 9,674بڑھ کر 6,53,622 ہو گئے ہیں۔ ملک میں اب فعال معاملے 27.27فیصد ، صحت یابی کی شرح 70.77 فیصد اور شرح اموات 1.96 فیصد ہے ۔ کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ مہا راشٹرا میں ایکٹو کیسوں کی تعداد 1040کم ہو کر 1,47,820 ہوگئی اور 344افراد کی ہلاکت سے اموات کی تعداد 18,650 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 13,408 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,81,843 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زائد فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد میں 2828 کے اضافہ پر ایکٹیو کیس 90,42ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 2,296 افراد فوت ہو چکے ہیں ،وہیں 6,676افراد کی صحت یابی سے مجموعی طور پر 1,61,425افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ گجرات میں 14,184 ایکٹیو کیس ہیں اور 2,713افراد فوت ہوئے ہیں ۔ ریاست میں 57,421افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ دہلی میں ایکٹیو کیس 78بڑھ کر 10,946 ہوگئی۔ وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4,153ہوگئی اور 1,33,405مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔