زخمی حالت میں دستیاب شخص کی موت

   


حیدرآباد : مشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ یکم ؍ جنوری سے لاپتہ شوہر کی تلاش میں مصروف بیوی کو ایک چرچ کے قریب شوہر زخمی حالت میں دستیاب ہوا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 50 سالہ سمپت کمار جو رسالہ گڈہ علاقہ کا ساکن یکم ؍ جنوری کو اپنے مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں لوٹا۔ اس کی بیوی اس کی تلاش میں نکلی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سمپت کمار کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات تھے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔