زرین خان نے بتایاکہ کس طرح ایک ہدایت کار نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی

,

   

زرین خان نے کہاکہ اس ہدایت کار نے ایک مرتبہ بوسہ کی منظر کشی کی مشقت کرنے کا مشورہ دیاتاکہ اداکارہ کی ’ہچکچاہٹ دور ہوسکے‘۔

ممبئی۔ اداکارہ زرین خان جس نے اپنے فلمی کیریر کی شروعات2010میں سلمان خان کی فلم ویر سے ہے نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں مردوں نے انہیں اس طرح ہراساں کیا ہے۔

پینک ویلا سے بات کرتے ہوئے زرین نے ماضی کا واقعہ دہراتے کہ کس طرح ایک فلم ڈائرکٹر نے انہیں نامنا سب مشورہ دیاتھا۔

اپنے کیریر کے ابتدائی ایام کو یاد کرتے ہوئے زرین نے کہاکہ ایک ڈائرکٹر نے انہیں کیاتھا کہ بوسہ کے سین کی مشق کریں گے۔

زرین اس وقت انڈسٹری میں نئی تھی مگر مذکورہ ڈائرکٹر نے انہیں زوردے کر مذکورہ مشق کے اصرار کیا تھا۔

بالآخر زرین نے سین کرنے سے انکار کردیااور کہاکہ ”کیا؟ میں کوئی بوسہ کا سین مشق میں نہیں کروں گی“

زرین نے یہ بھی دکر کیابعدازاں جب وہ بالی ووڈ میں اپنے مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی‘ ایک اورفرد نے کہاکہ وہ اگر وہ دوست سے زیادہ کچھ ساتھ دینے کے لئے راضی ہوجائے تو ”انہیں اگے بڑھانے میں خصوصی توجہہ“ دیں گے۔

اداکارہ نے کہاکہ اس کے لئے عزت نفس انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اگر وہ ان شرائط پر راضی بھی ہوجاتی تو مذکورہ فرد کی جانب سے مدد کی کیاگیارنٹی تھی۔

اسی انٹرویو میں زرین نے کیٹرینہ کیف سے تقابل کے متعلق بات کی جس وقت وہ اپنی پہلی فلم کررہی تھی اور ان کے وزن کو لے کر طرح طرح کی بتائیں کی گئی تھیں۔

انہوں نے تسلیم کیاکہ میڈیا کی وجہہ سے دونوں کے درمیان کچھ وقت کے لئے کافی الجھنیں پیدا ہوگئی تھیں۔

حال میں زرین کے پیٹ پر نشانوں پر مشتمل تصویر کی وجہہ سے انہیں انسٹاگرام پرنشانہ بنایاگیاتھا۔

نہ صرف انہوں نے ٹرول سے مقابلہ کیابلکہ انہیں ادکارہ انوشکا شرما کی حمایت بھی حاصل ہوئی تھی۔

انسٹاگرام کی اسٹوری میں انوشکا نے زرین کی حمایت میں تحریر کرتے ہوئے انہیں خوبصورت اور بہادر او رمضبوط قراردیاتھا۔زرین نے بھی ٹرولس کے جواب میں پاول ویلر کی حوصلہ دینے والی شاعری پوسٹ کی تھی