زلزلہ کے بعد غزہ پر سلامتی کونسل اجلاس مسدود

   

نیو یارک : امریکہ میں 4.8 شدت کے زلزلے سے شمال مشرقی ریاستیں لرز اٹھیں۔ تاہم فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ امریکی نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کو صبح 10 بجکر 23 منٹ پر بوسٹن سے بالٹی مور تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نیو یارک سمیت دیگر شہروں میں عمارتیں لرز گئیں۔ مرکز نیوجرسی کا علاقہ لبنان تھا۔ نیو یارک میں غزہ صورتحال پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔ مذکورہ علاقہ میں ٹرانسپورٹ کا نظام رک گیا اور معمولات میں تعطل آ گیا۔ گزشتہ 75 برس میں نیو یارک کے میٹروپولیٹن ریجن میں تیسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔