زمبابوے میںسڑک حادثہ 11 افراد ہلاک

   

ہرارے ،21 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں ایک سڑک حادثے میں 11افراد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح ہوا ۔حکام نے بتایا کہ دارالحکومت ہرارے کے نیامپانڈا کی سرحد پر موزمبیق جوڑنے والے شاہراہ پر مشرقی صوبہ مشانا لینڈ کے مٹوکو شہر میں ایک منی بس کے ٹائر پھٹنے سے ہونے والے حادثے میں 11 افرد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق آٹھ افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی تھی جبکہ تین لوگوں نے اسپتال جاتے وقت دم توڑا۔مقامی میڈیا نے صوبے کے افسر رابرٹ مزیزا کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں زخمی 12 افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ،زیادہ زخمی تین لوگوں کو ہرارے کے ایک اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے ۔زمبابوے میں آئے دن قومی شاہراہوں پر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ پولیس ان حادثات کیلئے خراب ڈرائیونگ اور ناقص سڑکوں کو ذمہ دار مانتی ہے ۔