زیر تعمیر چھت گرپڑی 8 مزدور زخمی

   

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ گچی باؤلی میں پیش آئے ایک حادثہ میں زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے کے دوران 8 مزدور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے بموجب گچی باؤلی کے علاقہ نانک رام گوڑہ میں زیر تعمیر عمارت کی چھت کی تعمیر کیلئے اس پر ریڈی میکس کانکریٹ کے ذریعہ سمنٹ ڈالی جارہی تھی کہ اتفاقی طور پر زیر تعمیر چھت اچانک گر پڑا۔ اس حادثہ میں 8 مزدور زخمی ہوگئے اور انہیں علاج کیلئے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ گچی باؤلی پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کیا ہے۔