سابری مالا جئے کانتن نے قرآن کے مطالعہ کے بعد اسلام قبول کرلیا

,

   

ریاض : تاملناڈو کے مدورائی سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن و ماہر تعلیم سابری مالا جئے کانتن نے قرآن کے مطالعہ کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ انہوں نے یہ خبر مکہ مکرمہ سعودی عرب سے شیئر کی ہے۔ سماجی کارکن محمد حبیب الرحمن نے ٹوئیٹر پر جئے کانتن کا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’’وہ خود سے یہ پوچھتی ہیں کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف اتنی زیادہ نفرت کیوں ہے جس کے بعد انہوں نے قرآن کا مطالعہ شروع کیا ۔ قرآن کی تلاوت کے بعد انہیں سچائی کا علم ہوا اور وہ مشرف بہ اسلام ہوئیں اور اپنا نام فاطمہ سابری مالا رکھا ہے۔ اپنی ویڈیو میں انہوں نے مسلمانوں سے درخواست کی ہیکہ وہ قرآن کے پیام کو عام کرے۔ وہ مکہ مکرمہ میں ہیں اور انہیں اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ فاطمہ سابری مالا کی پیدائش 1982ء میں مدوروائی میں ہوئی۔ ٹاملناڈو کی دندی گول میں ان کی تعلیم ہوئی۔ 2002ء میں انہوں نے اسکول ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت شروع کی تاہم بعد میں گورنمنٹ ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت چھوڑ ی۔