سابق ائی اے ایس گوئل اپنے گھر پر ای سی کے چھاپے کے بعد کانگریس کے خلاف عدالت جائیں گے

,

   

گوئل کے واضح کردیا ہے کہ وہ ان کانگریس قائدین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے جو یہ دعویٰ کررہے تھے کہ ان کے گھر میں غیرقانونی رقم موجودہے۔


حیدرآباد۔ سابق ائی اے ایس افیسر اے کے گوئل جس کے گھر پر بھاری رقم جمع ہونے پر مشتمل کانگریس کی شکایت کے بعد الیکشن حکام اورپولیس نے تلاشی لی ہے‘ کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس لیڈران کے خلاف عدالت جائیں گے۔

اے کے گوئل نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا عملہ اور حیدرآباد پولیس کی ٹاسک فورس نے جمعہ کے روز کانگریس لیڈران کی شکایت کی بنیا دپر ان کے گھر کی تلاشی لی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ ان کے گھر میں غیر قانونی رقم اورشراب کی جانچ کرنے کے لئے ائے تھے اور ان کے ساتھ گوئل نے مکمل تعاون کیا۔

انہوں نے کہاکہ ”انہوں نے اپنی کاروائی 2بجے بند کردی اور ان کے گھر سے کوئی غیرقانونی رقم اور شراب انہیں نہیں ملی ہے“۔۔

گوئل کے واضح کردیا ہے کہ وہ ان کانگریس قائدین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے جو یہ دعویٰ کررہے تھے کہ ان کے گھر میں غیرقانونی رقم موجودہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ سابق ایم پیز ملو روی‘ اظہرالدین او رخیر ت آباد ایم ایل اے امیدوار وجئے ریڈی کے خلاف عدالت میں ایک مقدمہ دائرکریں گے۔

سابق ائی اے ایس افسر نے کہاکہ کانگریس قائدین کی طر ف سے ان کے گھر پر توڑ پھوڑکے ویڈیوکوعدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے شواہد کے طور پر شامل کیاگیاہے۔