سابق صدر پاکستان مشرف کی کراچی میں تدفین

   

کراچی : پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف (ریٹائرڈ) جن کا اتوار کو دوبئی میں انتقال ہوا، آج منگل کو کراچی کے فوجی قبرستان میں پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ اُن کی تدفین عمل میں لائی گئی۔ 79 سالہ سابق صدر کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی، انہیں کالا پل، چنیسر گوٹھ کے قریب واقع آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔آل پاکستان مسلم لیگ کی تشکیل کے بعد سے پرویز مشرف کے کراچی میں ترجمان طاہر حسین نے بتایا کہ مشرف کی نماز جنازہ میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، اشفاق پرویز کیانی اور اسلم بیگ نے شرکت کی۔قبل ازیں پرویز مشرف کے بیٹے بلال سمیت دیگر سیاستدان اور نمایاں سماجی شخصیات نماز جنازہ میں شریک تھیں۔