سابق وزیر اعلیٰ کشمیر عمر عبد اللہ کا ہیما مالنی پر طنز ، کہا : تصویر کھینچوانے سے پہلے جھاڑو پکڑنا بھی سیکھ لیں

,

   

پارلیمنٹ میں ہفتہ کی صبح لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں سووچھ بھارت ابھیان چلایا گیا ۔ اس مہم میں بی جے پی کے کئی لیڈروں اور وزرا نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں جھاڑو لگا کر ملک کو صفائی کا پیغام دیا ۔ اس مہم میں بی جے پی کے کئی بڑے لیڈران شامل ہوئے ۔ اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سمیت کئی وزرا اور ممبر پارلیمنٹ ہیما مالنی ، ہنس راج ہنس ، سشیل کمار سنگھ سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ شامل ہوئے ۔

ہیما مالنی نے اس موقع پر کہا کہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر لوک سبھا اسپیکر نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں سووچھ بھارت ابھیان کی شروعات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ہفتہ متھرا واپس

جاکر اس مہم کو وہاں بھی شروع کریں گی۔

بی جے پی لیڈروں کی اس صفائی مہم پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے طنز کیا ۔ عمر عبد اللہ نے اس مہم پر نشانہ سادھتے ہوئے ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ پارلیمنٹ احاطہ ملک کی سب سے صاف ستھری جگہ ہے ، وہ بھی جب پارلیمنٹ سیشن جاری ہو ، ایسے میں ممبران پارلیمنٹ کیا صاف کررہے ہیں۔

بتادیں کہ وزیر اعظم مودی نے پچھلی مدت کار کے دوران سووچھ بھارت ابھیان کی شروعات کی تھی ۔ اس وقت وزیر اعظم مودی نے خود جھاڑو اٹھاکر اس مہم کی شروعات کی تھی ۔ اس سے پہلے بھی جے پی لیڈران اور ممبران پارلیمنٹ جھاڑو اٹھائے نظر آچکے ہیں۔