سابق ڈاکو ملکھان سنگھ 700 ساتھیوں کیساتھ پاکستان پر حملے کیلئے تیار

   

بھوپال ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مودی حکومت کی طرف سے کارروائی میں تاخیر سے پورے ملک میں ناراضگی ہے۔ دہشت گردانہ حملے سے پریشان عام آدمی سے لے کر اب عوام کی دہشت رہ چکے ڈاکو بھی پاکستان کے خلاف کارروائی کو تیار ہیں۔کبھی مدھیہ پردیش کے جنگلوں کی دہشت رہے ڈاکو ملکھان سنگھ نے حکومت کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت اجازت دے تو وہ پلوامہ کا بدلہ لینے کے لیے اپنے 700 ساتھیوں کے ساتھ پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب پاکستان کے گھر میں گھس کر اس کی دھجیاں اڑانے کا وقت آگیا ہے۔عرصہ پہلے خودسپردگی کر کر چکے ملکھان سنگھ پلوامہ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ایک جلسہ میں شامل ہونے کے لیے کانپور میں تھے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ڈاکو نے کہا کہ پلوامہ میں اپنے فوجیوں کی شہادت سے ہمارا خون کھول رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا مدھیہ پردیش میں 700 باغی ڈاکو بچے ہیں۔ اگر حکومت اجازت دے تو بغیر کسی شرط یا تنخواہ کے ہم سرحد پر ملک کے لیے لڑنے اور مارنے کے لیے تیار ہیں۔