ساف کپ 2026ء کی تار یخوں میں تبدیلی

   

ہندوستان کی شرکت کو یقینی بنانے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کا فیصلہ
نئی دہلی ۔25؍مئی ( ایجنسیز )ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے ساف کپ 2026ء کی تاریخیں تبدیل کر دیں۔ساف کپ کی تاریخیں ہندوستان کی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی وجہ سے تبدیل کی گئی ہیں۔ابتدائی طور پر ساف کپ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک فیفا ونڈو میں ہونا تھا لیکن ہندوستانی ٹیم اس ونڈو کے دوران فیفا آسیان کپ میں شریک ہو گی لہٰذا منتظمین نے ساف کپ میں ہندوستان کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اس کی تاریخیں بدل دیں۔ساف کے جنرل سکریٹری کا کہنا کہ چیمپئن شپ اب نومبر کی فیفا ونڈو کے درمیان ہو گی۔ نومبر میں فیفا ونڈو 9 سے 17 تاریخ کے درمیان ہے۔ مختصر ونڈو کی وجہ سے ممکن ہے کہ ٹورنامنٹ کو فیفا ونڈو کے آغاز سے قبل شروع کیا جائے۔فیفا ونڈو سے قبل ٹورنامنٹ کے آغاز کی وجہ سے بیرونِ ملک لیگ میں مصروف کھلاڑیوں کی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہے۔ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ٹورنمنٹ کی تاریخوں میں تبدیلی سے کھلاڑیوں کو بھی راحت ملنے کی توقع کی جارہی ہے ۔