سب کی بھلائی کیلئے دعائیں کریں: کلکٹر یاسمین باشاہ

   

کلکٹر یٹ جگتیال میں دعوت افطار، مسلم و غیر مسلم عہدیداروں کی شرکت

جگتیال۔/6 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ ریوینیو ایمپلایز سرویس اسوسی ایشن جگتیال ضلع کی جانب سے ضلعی صدر محمد وکیل کی قیادت میں انٹیگریٹیڈ کامپلیکس میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی محترمہ ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا اور ایڈیشنل کلکٹر رام بابو۔ جگتیال مٹ پلی آر ڈی اوز مدھو سدھن کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے مختلف محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے مسلم اور غیر مسلم آفسرآن نے شرکت کی قومی یکجہتی کی مثال پیش کی ۔ اس موقع پر محمد کلیم اردو آفیسر نے قر￿ت کلام پاک سے آغاز کیا۔ حافظ شمس الدین تبریز نے افطار سے قبل رقت انگیز دعا کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا نے مخاطب کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں نہ صرف اپنے لیے بلکہ سب کے لیے صحت و سلامتی کیلئے دعا مانگنے کی درخواست کی اور کہا کہ دعا مانگنا ہمارا کام ہے اور دینا اللہ کی مرضی ہے۔ انہوں نے تمام افسران سے کہا کے آج جس مقام پر ہو کبھی اپنے پچھلے مقام کو نہیں بھولنا چاہیے جہاں تک ہوسکے کم سے کم دس ضرورتمندوں کی مدد کرنا چاہیے اور ماں کا بڑا مرتبہ ہے اسکی خدمت اور ادب و احترام کرنا چاہیے رمضان میں روزے اور عبادتوں کا مہینہ ہے اپنے گناہوں سے معافی کا مہینہ ہے اپنی اور اپنے اہل و عیال کی بھلائی اور سربلندی کے لئے دعائیں کی۔آج سماج میں نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں، انہوں نے تمام کو عید کی پیشگی مبارکباد دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر پی رام بابو ،آر ڈی او س، جگتیال، کورٹلہ ، مٹ پلی سرینیواس ٹریسا کے ضلعی صدر محمد وکیل، ٹی این جی اوس کے صدر ششی دھر، بی سی ویلفیئر افیسر سائی بابا، ترائیبل ویلفیئر آفیسر راج کمار۔ تحصیلدار تفضل حسین، محمد قیوم، محمد سلیم ایم پی او۔ اردو آفیسر محمد کلیم الدین مجاہد عادل . جرنلسٹ۔ اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں ضلعی صدر محمد وکیل نے یتیم لڑکیوں کے لئے رمضان المبارک کے موقع پر لڑکیوں کے ہاسٹل میں طعام کا انتظام کیا۔ ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا اور ایڈیشنل کلکٹر رام بابو، دواکر نے یتیم لڑکیوں کے ساتھ طعام کیا۔