ستیش کوشک اب ’’تیرے نام‘‘ سیکویل بنائیں گے

   

اداکار و فلمساز ستیش کوشک کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2003 کی اپنی بلاک بسٹر فلم ’’تیرے نام‘‘ کے سیکویل کی اسکرپٹ مکمل کرلی ہے۔ اس فلم میں سوپر اسٹار سلمان خان مرکزی کردار میں تھے کوشک نے کہا ہماری اسکرپٹ تیار ہے ویسے میں فلم کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتاسکتا لیکن یہ ایک گینگسٹر کی محبت کی کہانی ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اس کے لئے سلمان خان سے بات کی ہے تو انہوں نے سلمان سے ربط کئے جانے سے انکار کیا تیرے نام کو سلمان کے یادگار کردار کے لئے جانا جاتا ہے۔ 2000 کی شروعات میں باکس آفس پر ان کی کئی فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں اور تیرے نام نے ان کے کیریئر کو آگے بڑھایا تھا۔ کالج کے دبنگ رادھے موہن کے طور پر ان کے کردار کو شائقین نے پسند کیا تھا اس فلم میں بھومیکا چاؤلہ نے بھی اہم رول کیا تھا۔