ستیہ جین منی لانڈرنگ کیس میں 2کروڑ روپئے‘ سونے کے سکہ برآمد

,

   

دہلی کے وزیر صحت جس منی لانڈرنگ معاملے میں ملوث ہیں اس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے کئے گئے دھاوؤں میں منگل کے روز 2کروڑ روپئے کے اور1.8کیلو گرام کے سومنے کے سکے ضبط کئے گئے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق‘پیر کے روز جین جین کی رہائش گاہ اور دیگر متعلقہ مقدمات پرتلاشی لی گئی ہے۔

مذکورہ ای ڈی نے حال ہی اکینچن ڈیولپرس پرائیوٹ لمٹیڈ‘ انڈو میمل ایمپاکس پرائیوٹ لمٹیڈ‘ پریاس انفوسالیوشن پرائیوٹ لمٹیڈ‘ منگلا یاتن پراجکٹس پرائیوٹ لمٹیڈ‘ جے جے ائیڈیل اسٹیٹ پرائیوٹ لمٹیڈ‘ اور سواتی جین‘ سوشیل جین‘ انڈو جین کی میں عارضی طور پر 4.81مالیت کے غیر منقولہ جائیدادیں کو ضبط کرلیاہے۔

مذکورہ تینوں عورتیں دہلی کے وزیر صحت کے رشتہ دار ہیں۔ مئی 30کے روز مذکورہ ای ڈی ذرائع نے کہاکہ انہیں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ(پی ایم ایل اے) کیس کے تحت تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ 2015-16کی مدت کے دوران‘ جب جین ایک سرکاری ملازم تھے‘ مذکورہ کمپنیاں‘ان کی ملکیت او رکنٹرول تھیں۔

شیل کمپنیوں سے 4.81کروڑروپئے رہائش کے اندراجات موصول ہوئے ہیں جو کہ کلکتہ میں مقیم انٹری اپریٹری کے ذریعہ حوالہ سے منتقل کئے گئے ہیں۔

یہ رقم براہ راست زمین کی خریداری‘ یا دہلی اور اس کے آس پاس زراعی زمین کی خریداری کے لیے گئے فرض کی ادائیگی کے لئے استعمال کی گئی تھیں۔