سداسیوپیٹ میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم

   

سدا سیواپیٹ 27/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند شاخ سداسیوپیٹ کی جانب سے ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا کے تعاون سے اسلامک سنٹر رحمت نگر میں 80 غریب افراد خاندان میں راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی الحاج اشفاق حسین نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام میں نماز روزہ کے بعد زکواۃ کیلئے حکم ہوا ہے لہذا مالدار لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی پوری پوری زکواۃ غریب عوام میں تقسیم کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن غریب عوام میں ہندوستان بھر میں راشن کٹس تقسیم کر رہا ہے ۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس فاؤنڈیشن کے ذریعے دیگر فلاح کے کام بھی انجام جاتے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داران مخدوم علی ، شکیب احمد ، ثنا اللہ ، عاصم ، شریف، بشیر نظر ، شیخ احمد اور عبدالغفار موجود تھے۔